کروڑوں کے ریلیف فنڈز، دیہاڑی دار طبقہ کو تاحال امداد نہ مل سکی

2 Apr, 2020 | 02:02 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: مزدور طبقہ تاحال حکومتی امداد سےمحروم، درخواست دینےوالےمزدوروں کے کوائف کی تصدیق کاعمل شروع، تصدیق مکمل ہونے پرامداد مل سکے گی۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے لگائے گئے جزوی لاک ڈاون سے متاثرپ دیہاڑی دار مزدوروں کو امداد کی فراہمی تاحال شروع نہ ہوسکی، متاثرہ افراد کو ریلیف دینے کے لئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا کل سے آغاز کیا گیا تھا جبکہ زکوۃکے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔

چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، اس امداد سے 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دی جانی ہے،  وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کا تمام نظام آن لائن رکھا گیا ہے ، درخواست دینے والوں کے کوائف کی تصدیق کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

 اب تک 97 لاکھ درخواستیں حکومت کو مل چکی ہیں - حکومت کے زرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق کے بعد یہ امداد فوری طور پر دی جائے گی توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک امدادی رقم دی جانی شروع کی جائے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ تصدیق کےبعد یہ امداد فوری طور پردی جائے گی،،توقع ہےکہ اگلےہفتے تک امدادی رقم دی جانی شروع کی جائےگی۔

مزیدخبریں