گورنر پنجاب کامہران پر شہرکا گشت

2 Apr, 2020 | 01:22 PM

Azhar Thiraj

سعدیہ خان : پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 تک جا پہنچی ہے۔بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب  میں  ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ملک بھر میں اس وقت لاک ڈائون ہے۔ لاک ڈائون کی صورتحال چیک کرنے کیلئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور پروٹو کول کے بغیر لاہور شہر میں نکل آئے۔

کورونا کے خلاف جنگ میں گورنرپنجاب چودھری محمد سرور اِن ایکشن،گورنر ہیٹ، ماسک پہن کر شہر کے ناکے چیک کرنے پہنچے،گورنرپنجاب نے بغیر پروٹوکول مہران گاڑی میں ناکوں کی چیکنگ کی،پولیس اور سکیورٹی اداروں سے  معلومات لیں ،ناکوں پر نظر آنیوالے شہریوں سے بھی گفتگو کرتے نظر آئے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پولیس شہریوں سے تعاون کررہی ہے،کورونا سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو گھر میں رہنا ہو گا،شہری بغیر کسی مجبوری کے گھر سے باہرنہ نکلیں،پولیس کا رویہ تمام شہریوں کے ساتھ یکساں ہے۔

 یاد رہے گورنر پنجاب چودھری محمدسرور  ویڈیو لنک سے آج سیالکوٹ میں بھی ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح کرینگے ، ہیلپ لائن 03041112101پر24گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہوں گے ، چودھری محمدسرور کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ ہیں۔کورونا کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کرداربھی مثالی ہے ، انہوں نے کہا کہ گھر وں سے باہر نکلنے اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ بن رہے ہیں ۔

چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے پاکستان کے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے، کورونا چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ غر یبوں کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


 
 

مزیدخبریں