ڈالر کی قیمت میں کمی

2 Apr, 2020 | 01:13 PM

سٹی42: ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سلسلہ جاری ہے, کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکهنے میں آﺀ ہے.

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 33پیسے کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 165روپے 50پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔کورونا کے پاکستان میں آنے کے بعد اب تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ 

خیال رہے کہ کورنا نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معی‍شت کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں ڈالر کم ہو گئی، خام تیل کی قیمت بھی 66 فیصد سے زائد گر گئی۔

مزیدخبریں