ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کورونا کیخلاف جنگی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے،فیاض الحسن چوہان

حکومت کورونا کیخلاف جنگی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے،فیاض الحسن چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے خلاف جنگی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے، ایکسپوسنٹر میں 9 دن میں 1 ہزار بستروں کا ہسپتال بنانا بڑی کامیابی ہے۔

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہ  ایکسپوسنٹر میں 9 دن میں 1 ہزار بستروں کا ہسپتال بنانا بڑی کامیابی ہے ، ہ حکومت کورونا کے خلاف جنگی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے، صوبوں میں متاثرہ طبقوں کیلئے معاشی پیکج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، عثمان بزدار بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کر رہے ہیں،پوری کوشش ہےکورونا کے پھیلاؤ کو کم ترین سطح تک روکا جائے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بزدار حکومت پوری تیاری سے کورونا کامقابلہ کرے گی، عوام سے درخواست ہے سماجی دوری اختیار کریں،گھررہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپاٹمنٹ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے  سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 845 کنفرم مریض اور 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے،  راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا،  ڈی جی خان سے213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 107 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نے ہدایت کی ہے کہ  گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں،  آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer