یا ور ذوالفقار :صوبےبھرمیں لاک ڈائون کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نےملزمان کی رہائی کے احکامات بذریعہ ای میل بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل عمران صفدر نےصوبے بھر کے سیشن ججزکومراسلہ بھجوایا ہے،جس میں کہا گیا ہےکہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرلاک ڈائون کی صورتحال کا سامنا ہے، اس صورت حال میں ملزمان کی رہائی کے آرڈرز بذریعہ ای میل بھجوائے جائیں۔
ان حالات میں ملزمان کے رہائی آرڈرز ڈی ای اوز عابد علی اور جنید ملک کو ای میل کے ذریعےبھجوائے جائیں گے،جس کے بعد بھجوائے گئے رہائی کے احکامات کی تصدیق ہائیکورٹ کریمنل برانچ کے ایڈمن آفیسر کوآرڈینیٹر افتخار احمد سے تصدیق کی جائے،جبکہ افتخار احمد سےآرڈرز کی تصدیق کیلئے سرکاری نمبر04299212951پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 تک جا پہنچی ہے۔بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب میں ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔