ٹیوب ویلوں کے ذریعے گھروں میں پانی فراہمی سےقبل کلورینیشن لازمی قرار

2 Apr, 2020 | 12:21 PM

Shazia Bashir

در نایاب: کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئےٹھوس اقدامات، واسا نےٹیوب ویلوں کے ذریعے گھروں میں پانی فراہمی سےقبل کلورینیشن لازمی قراردے دی،،چیف میٹرو پولٹین پلانراوررجسٹرار کوآپریٹو کوایڈوائزری مراسلہ جاری کردیا گیا۔
  ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایت پرایڈوائزری مراسلہ جاری کردیا گیا، ڈی ایم ڈی آپریشنزاسلم خان نیازی کی جانب سےسی ایم پی ونگ ایل ڈی اے اور رجسٹرار کواپریٹو کو بھجوایا گیا ہے، مراسلے میں کہاگیا ہےکہ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں اڑھائی سو سےزائد پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں کےٹیوب ویلوں پرکلورینیشن کی جائے.

پانی میں موجود جراثیم کومارنے کے لیے کلورینیشن سب سےمفید عمل ہے، ایل ڈی اے اور کوآپریٹو نجی سکیموں کی انتظامیہ کو ٹیوب ویلوں تک کلورین کی فراہمی یقینی بنانےکا پابند بنائے، ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ واسا اپنے کنٹرولڈ ایریاز کےچھ سو ٹیوب ویلوں پرباقاعدگی سے کلورینیشن کا عمل کررہا ہے.

شہریوں کو کلورین ملے پانی سےہاتھ دھونے کےلیےبارہ مقامات پر ٹینکرز کھڑے کیےگئے ہیں، واسا حکام کے مطابق پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز بروقت واٹر کلورینیشن کرکےمکینوں کو کورونا وائرس سے بچاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں