جنید ریاض :پیف پارٹنرسکول 2 ماہ کےمعاوضوں سے محروم،صدر آل پاکستان پرائیوٹ سکولزشبیر ہاشمی کا کہنا ہےکہ تین ماہ کےمعاوضوں کی ادائیگیوں کےوعدے کے باوجود صرف ایک ماہ کی ادائیگی کی گئی۔
نشترکالونی میں آل پاکستان پرائیوٹ سکولزایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ ہوئی،،پیف پارٹنرسکول کےنمائندوں کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرتعلیم کےحکم کے باوجود پیف پارٹنرسکول 2 ماہ کےمعاوضوں سےمحروم ہیں، وزیرتعلیم کیجانب سے تین ماہ کےمعاوضوں کی ادائیگیوں کےوعدے کے باوجود صرف ایک ماہ کی ادائیگی کی گئی ہے۔
شبیراحمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کےمعاوضوں میں سے بھی 90 فیصد جرمانوں کی مد میں کٹوتیاں کرلی گئی ہیں،صوبائی وزیر تعلیم پیف پارٹنرزکی کٹوتیاں فوری واپس کرائیں،،شبیرہاشمی نےکہا کہ پیف پارٹنرسکولوں کے4 لاکھ اساتذہ کٹوتیوں کےباعث تنخواہوں سےمحروم ہی،،مطالبات تسلیم نہ ہوئےتو پارٹنرزسکولوں میں پڑھانے والےاساتذہ سٹرکوں پرہونگے،،احتجاج کی تمام تر ذمہ داری صوبائی وزیر تعلیم پرعائد ہونگی۔