ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا موسم خشک ،درجہ حرارت بھی بڑھے گا

شہر کا موسم خشک ،درجہ حرارت بھی بڑھے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سورج نے آہستہ آہستہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا،بدلتے موسم کے ساتھ سورج کے تیور بھی بدلنے لگے،شہر کا موسم خشک ،درجہ حرارت بھی بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے،صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی شہر کا مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔،آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے لاہور کا موسم آہستہ آہستہ گرم ہوتا جارہا ہے،جب گرمی زوروں پر ہوتی ہے تو درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جاتا ہے،گرمی میں اضافہ اور سخت دھوپ گندم کی فصل کیلئے فائدہ مند ہے،اس سے گندم کی فصل جلد پکے گی اور کٹائی  بھی شروع ہوسکے گی۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer