کورونا وائرس، ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے بڑی اپیل کردی

2 Apr, 2020 | 10:35 AM

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹیکس گزار خدمت خلق کے جذبہ کے تحت بروقت ٹیکس ادائیگی کریں، کورونا سے نمٹنے کیلئے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے لئے اعلامیہ جاری کردیا۔

ایف بی آر نے لاہور سمیت ملک بھر کے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

 ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ٹیکس گزار بروقت ٹیکس ادا کریں تا کہ ملکی وسائل عوام کی خدمت پر صرف ہوں-ٹیکس گزار موذی وبا کورونا کے خلاف حکومتی وسائل میں اضافہ کرنے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ٹیکس ادائیگی کریں-

ایف بی آر نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایف بی آر کےافسران اور اہلکار ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، وطن عزیز کو کرونا کے خلاف وسائل مہیا کرنے کیلئے ایف بی آر کی ٹیم ہروال دستہ کے طور پر کام کررہی ہے۔

مزیدخبریں