غریبوں کو کم از کم 18 ہزار روپے دیئے جائیں: اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ

2 Apr, 2020 | 09:59 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (سعدیہ خان) پیپلز پارٹی پنجاب کی آل پارٹیز کانفرنس، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن اور سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، کورونا پر سیاست نہ کرنے کی بات آمریت کے الفاظ ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعظم لاک ڈاﺅن کے خلاف ہیں، واضح کریں ملک میں لاک ڈاﺅن کس نے کروایا؟ ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

لاہور میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد وڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب میں قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات پر منفی رویہ اختیار نہیں کرنا چاہتے مگر کورونا پر حکومتی اداروں کے درمیان باہمی کوآرڈی نیشن نہیں، ہر کوئی ا پنے فیصلے کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا تحریک انصاف کی بنائی ٹائیگر فورس کو کوئی نہیں مانے گا، حکومت بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربا کو رقوم تقسیم کرے، زائرین ہوں یا تبلیغی جماعت ، جہاں سے بھی کورونا کی وبا پھیلی احتساب ہونا چاہیے۔

 آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق کورونا وائرس کے پنجاب بھرمیں پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ٹیسٹنگ ٹرینڈز یہ شو کر رہا ہے کہ پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے مگر ٹیسٹنگ کے اعتبار سے صوبہ سب سے پیچھے ہے ،جبکہ پنجاب میں لاک ڈاﺅن کا آج 10 واں روز ہے ابھی تک راشن کی تقسیم کا کوئی حکومتی طریقہ کار نظرنہیں آرہا۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ جو طبی عملہ دوران ملازمت شہید ہو جائے اس کے گھر والوں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، بلدیاتی ادراوں کو بحال کیا جائے، کم سے کم 18 ہزارروپے غرباءکو دئیے جائیں اورپٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے۔

مزیدخبریں