ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گور نر پنجاب کا مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹرز کے قیام کا اعلان

گور نر پنجاب کا مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹرز کے قیام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: عوام کو گھر بیٹھے کورونا بارے طبی راہنمائی کی فراہمی کیلئے گور نرپنجاب کاایک اور اہم قدم ، گور نر پنجاب کا مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹرز کے قیام کا اعلان کردیا۔
 گورنر پنجاب چودھری محمدسرور ویڈیو لنک سے آج سیالکوٹ میں بھی ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح کرینگے ، ہیلپ لائن 03041112101پر24گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہوں گے ، چودھری محمدسرور کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ ہیں۔

کورونا کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کرداربھی مثالی ہے ، انہوں نے کہا کہ گھر وں سے باہر نکلنے اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ بن رہے ہیں ۔

چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے پاکستان کے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے، کورونا چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ غر یبوں کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer