سونیا حسین کی اپنے پالتو کتے کے ساتھ ماسک پہنے تصاویر وائرل

2 Apr, 2020 | 01:18 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی )معروف اداکارہ سونیا حسین کی اپنے پالتو کتے برونو کے ساتھ ماسک پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز سونیا حسین نے انسٹا گرام پر اپنے پالتو کتے برونو کے ساتھ قرنطینہ کے دوران ماسک پہنے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔ سونیا اس دوران مطالعہ بھی کررہی ہیں۔ سونیا نے مداحوں کیلئے لکھا جانے والا پیغام بھی برونو کی جانب سے لکھا۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں میں اور سونیا سماجی دوری اختیار کیے ہوئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ سب بھی ایسا ہی کریں۔ ماسک پہنیں، صاف ستھرے رہیں اور گھروں میں ہی رہیں۔

فالوورز نے دونوں تصاویر اور برونو کے دیے گئے پیغام کو پسند کیا لیکن کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے اعتراض اٹھایا کہ گھر میں ماسک پہننے کی کیا ضرورت تھی جبکہ سونیا کو یہ مشورہ بھی دیاگیا کہ اس ماسک کو پہننے سے کوئی فائدہ نہیں ہونےوالا بچاﺅ کیلئے این 95 ماسک کا انتخاب کریں۔

انسٹا پر شیئر کی جانے والی ایک اور ویڈیو میں اداکارہ نے ہاتھ دھونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گھر میں رہنا سب سے بہتر چیز ہے جو کرونا کے پھیلا کو روکنے کیلئے آپ کرسکتے ہیں، ساتھ ہی اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھوتے رہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جانتی ہوں ہم سب ٹینشن میں ہیں، اس دوران ہم کوشش کرسکتے ہیں کہ جس حد تک ہوسکے مثبت رہیں۔ مہربان رہیں اور متحد ہوکرمضبوط رہیں۔

مزیدخبریں