ڈالر کی اونچی اُڑان، مزید مہنگا ہوگیا

2 Apr, 2019 | 07:25 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک سو چوالیس روپے پچاس پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے اضافے کے بعد ایک سو تینتالیس روپے پچاس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو چوالیس روپے پچاس پیسے پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر تیس پیسے اضافے کے بعد ایک سو اکتالیس روپے پچاس پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگا اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا۔

مزیدخبریں