آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت

2 Apr, 2019 | 06:14 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا معاملہ، نجی بینک کے نمائندوں نے شہباز شریف کی ٹیکسٹائل مل کے حوالے ریکارڈ نیب لاہور میں جمع کروا دیا۔

 آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں نجی بینک نمائندوں نے اکاؤنٹ کے ذریعے ہونے والی مکمل ٹرانزیکشن کا ریکارڈ جمع کرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریکارڈ میں مریم ٹیکسٹائل ملز کے اکاؤنٹ سے مختلف اداروں کے ساتھ ہونے والے لین دین کی تفصیلات شامل ہیں۔ بینک اور دیگر اداروں سے حاصل کردہ ریکارڈ کو شہبازشریف کے خلاف ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں