میٹروپولیٹن کارپوریشن چیئرمین اتحاد کے پریشر گروپ کے سامنے بےبس

2 Apr, 2019 | 05:59 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے چیئرمین اتحاد کے پریشر گروپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ چیئرمین اتحاد کا پریشر گروپ میٹروپولیٹن کارپوریشن پر سبقت لے گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن ماہانہ ہاؤس اجلاس مسلسل دوسرے ماہ میں بھی نہ بلایا جاسکا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ہاؤس اجلاس فروری میں بلایا ہی نہیں گیا جبکہ مارچ میں بلایا گیا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے 319 ممبرز ہاؤس اجلاس نہ بلانے پر تذبذب کا شکار ہیں۔ آٹھ ڈپٹی میئر بھی اجلاس بلانے کا بار بار کہہ چکے ہیں۔

چیئرمین اتحاد نے بھی متعدد بار اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا لیکن اجلاس نہیں بلایا گیا۔ گزشتہ آٹھ ماہ سے شہر کی یونین کونسلز میں ترقیاتی کام جوں کے توں ہیں۔ ماہ جنوری کے اجلاس میں میئر کی غیر حاضری پر بلدیاتی نمائندوں نے کارروائی رکوا دی تھی۔ ماہانہ ہاؤس اجلاس کی اجازت لارڈ میئر کے احکامات سے مشروط ہوتی ہے۔

مزیدخبریں