سکینڈل کوئین نے ہار مان لی

2 Apr, 2019 | 03:21 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(شاہین عتیق) سول جج اظہر علی کی عدالت میں فلمسٹار میرا نے پیش ہو کر عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ وہ فلم ’’ سوہنی ماہیوال‘‘ میں اپنا کردار آج ہی مکمل کرادے۔

تفصیلات کے مطابق سول کورٹ میں سول جج اظہر علی کی عدالت میں فلم سٹار میرا کے خلاف فلم’’ سوہنی ماہیوال‘‘ کے آخری سین پورے نہ کرنے پر گجر پروڈکشن کی طرف سے دائر دعوے کی سماعت ہوئی، عدالت میں فلمسٹار میرا فلم کے پروڈیوسر شہزاد گجر اور وکیل مسعود گجر ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، میرا نےعدالت کو یقین دہانی کراتے ہوے بیان قلمبند کرایا کہ میری پروڈیوسر سے بات ہو گئی ہے میں یقین سے کہتی ہوں کہ میں آج ہی فلم کے آخری سین فلمبند کرادوں گی،کچھ غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی۔

عدالت میں فلمسٹار میرا کو دیکھ کر کافی تعداد میں سائلین اور وکلا کی بڑی تعداد جمع ہو ئی، میرا کے بیان کے بعد فلم’’ سوہنی ماہیوال‘‘کے پروڈیوسر شہزاد گجر نے بیان دیتے ہوے کہا کہ میرا سے میرے معاملات طے پاچکے ہیں، اس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شوٹنگ مکمل کرادے گی اس پر کیس واپس لیتا ہوں، اگر اس نے شوٹنگ نہ کی تو اس کا کروڑوں کا نقصان ہو جاے گا۔

فلمسٹار میرا کا فلم پرڈوسیر سے صلح ہونے اور شوٹنگ آج ہی مکمل کرانے کی یقین دہانی پر سول جج نے کیس نمٹا دیا،کیس ختم ہونے پر میرا پروڈیوسر کے ساتھ سول کورٹ سے شوٹنگ کے لیے روانہ ہو گئی۔

مزیدخبریں