3 خواتین پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری

2 Apr, 2019 | 01:39 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نےتین خواتین کالج پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نےگورنمنٹ ویمن کالج ماڈل ٹاؤن کی پروفیسرروبینہ سلیم کی ریٹائرمنٹ کانوٹی فکیشن جاری کیا، اس کے علاوہ گورنمنٹ خواتین کالج بندروڈکی فردوس فضیل اورگورنمنٹ کوپرروڈکالج پروفیسررعنا نعیم کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ حکومت پنجاب نے تین کالج خواتین پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں