(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب نےڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور تین افسران کو حکومت پنجاب کی اجازت کے بغیر فرانس بھیجنے پر وضاحت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے ریسکیو1122میں ہونے والی مبینہ بےقاعدگیوں کے خؒلاف" آپریشن کلین اَپ" جاری ہے، ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیرسےغیر ملکیوں کو ٹھہرانےکےبعداب بغیراجازت ریسکیوافسران کوبیرون ملک بھجوانے کی وضاحت مانگ لی گئی ہے،ریسکیو1122کےتین افسران ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز ایازاسلم،رجسٹراراکیڈمی ڈاکٹرفرحان خالد اور ایمرجنسی آفیسرمیاں محمداحسن حکومت کی اجازت کےبغیرفرانس گئے تھے۔
محکمہ داخلہ نےمذکورہ تینوں افسران سمیت ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیرسے بھی بغیراجازت بیرون ملک دورہ کرنے کی وضاحت مانگ لی ہے۔