(سٹی 42) محکمہ صحت سے بے روزگار پیرا میڈیکس کیلئے زبردست خوشخبری آگئی، وزیر صحت یاسمین راشد نے 15 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا۔
پی سی ہوٹل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کے دونوں محکموں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس کی کمی دور کر رہے ہیں، ٹیچنگ کیڈر، سپیشلسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی اور ترقیاں دے رہے ہیں، اڑھائی ہزار نرسز کی بھرتیوں پر کام چل رہا ہے۔
وزیر صحت یاسمین راشد نے مزید کہا کہ 5 اپریل سے پیرا میڈیکس کی 15 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہوگا جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔