(سٹی42)فن کی دنیا کے افق پر ابھرتے پاکستانی گلوکار علی حسن سونو کی غزل ’’ رات جلے ‘‘ کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی عوام میں مقبول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو ’’ رات جلے ‘‘کی ہدایت کاری طاہر محی الدین اور شکیل احمد چو ہا ن نے مشترکہ طور پر کی ہے،غزل کی شا عری مشہو ر ڈرا مہ نگا ر دلشا د نسیم کی ہے،نا قدین نے اپنی آرا ء میں غزل کی شاعری، میو زک،گائیکی اور اسکی ویڈیو کو بھرپور سرا ہا اور اسے پاکستان میں غزل گائیکی کی بحالی کیلئےایک خوبصورت اضافہ قرار دیا ہے۔
ویڈیو غزل ’’ رات جلے ‘‘ میں ما ڈل ندا ملک اور وقار عظیم نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے روا ں ہفتے ریلیز کیا گیا،واضح رہے کہ غزل گائیکی بر صغیر پاک و ہند میں ہمیشہ سے ہی مشکل فن اور اس کی سما عت ایک خاص ذوق سمجھا جاتا ہے جسے مو جو دہ دور میں خو بصورت ویڈیوز کے ذریعے عوام میں زبر دست پذیرائی مل رہی ہے۔