(جنید ریاض) پیک امتحان میں خراب نتائج آنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کیخلاف کارروائی شروع کردی.
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے امتحان میں خراب نتائج آنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 25 فیصد سے کم نتائج دینے والے اساتذہ خلاف کارروائی شروع کردی،پرائمری اور مڈل کے امتحان میں زیادہ تر فیل ہونے والوں بچوں کی تعداد حساب اور سائنس کے مضامین میں رہی، سائنس اور حساب کے مضامین میں فیل ہونے والے بچوں کی تعداد 50 فیصد تک پہنچ گئی۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق خراب نتائج دینے والے اساتذہ کا سالانہ انکریمنٹ یا تبادلہ کردیا جائےگا، دوسری جانب آل ٹیچرزایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے صدر اسحاق کمیانہ کا کہنا تھا کہ خراب نتائج پر اساتذہ کو کارروائی کا نشانہ بنانا بلاجواز ہے، انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایک ٹیچر کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا تو وہ بھرپور احتجاج کریں گے، واضح رہے کہپنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے امتحان میں لاہور36ویں نمبر پر جبکہ رزلٹ 70فیصد رزلٹ رہا۔