جوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک توسیع

2 Apr, 2019 | 11:09 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) عبدالعلیم خان کے خلاف آف شور کمپنیاں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نےعلیم خان کےجوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ بتائیں کیس میں کیا پیش رفت ہوئی؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے جواب دیا کہ انکوائری حتمی مراحل میں ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2 ماہ گزرگئے ابھی تک تفتیش کیوں مکمل نہیں ہوئی، انکوائری جلد سے جلد مکمل کر کے ریفرنس پیش کیا جائے،ایک شخص کو بغیر چالان جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کسی کو جیل میں ڈال دیا جائے اوروہ پڑا رہے، وکیل علیم خان نے کہا کہ 15 دن کی بجائے7 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دیں تا کہ پتہ چلے کیا پیشرفت ہوئی،عدالت نے نیب کوعلیم خان کیس کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک توسیع کردی۔

قبل ازیں علیم خان کے پیشی پر آنے کے لئے  احتساب عدالت کےاطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جوڈیشل کمپلیکس آنے والےایک روڈ کو کنٹینرز اورخاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا،ایم اےاوکالج سےسیکرٹریٹ چوک تک ایک طرف کی روڈ کوبند کردیاگیا،جوڈیشل کمپلیکس کےباہر عبدالعلیم کےحق میں کھلاڑیوں نےبینرز بھی لگائے۔

واضح رہے کہ علیم خان کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونےپرآج عدالت پیش کیاگیا،عبدالعلیم خان28دن جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے رہ چکےہیں جبکہ29دن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بھی گزار چکے ہیں۔



مزیدخبریں