پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا یو ٹرن سامنے آگیا

2 Apr, 2019 | 09:51 AM

Sughra Afzal

(علی اکبر) پنجاب حکومت کا ایک اور یو ٹرن سامنے آگیا، بزدار سرکار پارٹی منشور کے برعکس وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم نہ کرسکی۔

تحریک انصاف نے اپنے وزراء کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے, بزدار سرکار صوبائی وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے میں ناکام ہوگئی، الیکشن 2018 سے قبل تحریک انصاف نے اپنے منشور میں وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر 7 ماہ گزرنے کے باوجود جہاں تحریک انصاف نے بہت سے یو ٹرنز لیے وہاں اس کا وزراء کے صوابدیدی فنڈز کے حوالے سے بھی بڑا یو ٹرن سامنے آگیا ہے۔

 7 ماہ سے صوبائی وزراء صوابدیدی فنڈز سے لطف اندوز ہورہے ہیں، پارلیمانی استحقاق کے مطابق ہر وزیر کو 3 لاکھ روپے سالانہ صوابدیدی فنڈز دینے کا اختیار حاصل ہے۔

تحریک انصاف نے تو اپنے منشور میں باقاعدہ طور پر وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا اعلان کیا ہوا تھا تاہم ن لیگ نے تو اس حوالے سے کوئی وعدہ یا اعلان تو نہیں کیا تھا مگر اسکی پنجاب حکومت نے 10 سال تک صوبائی وزراء کے صوابدیدی فنڈز پر پابندی لگائی رکھی۔

مزیدخبریں