گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز ختم

2 Apr, 2019 | 09:38 AM

Sughra Afzal

 (علی ساہی) محکمہ ایکسائز کی ناقص حکمت عملی، نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز کا سٹاک ختم، پنجاب میں 2 لاکھ سے زائد پلیٹس نہ بھجوائی جاسکیں۔

 لاہورمیں 70 ہزار گاڑیاں و موٹرسائیکلوں کو پلیٹس جاری نہ ہوسکیں کیونکہ 9 ماہ کنٹریکٹ ختم ہوئے گزر گئے ہیں لیکن تاحال یونیورسل نمبر پلیٹس کیلئے کنٹریکٹس بھی جاری نہ ہوسکے، کنٹریکٹ نہ دینے کے باعث اگلے دنوں میں نمبرپلیٹس کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا جبکہ ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ ایک کمپنی نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے جس کی وجہ سے نیا آرڈر جاری نہ ہوسکا۔

دوسری جانب رجسٹریشن بکس ختم کر کے سمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا تھا جس کی پہلی کھیپ ختم ہونے کے بعد متعلقہ کمپنی نے اگلی کھیپ نہیں منگوائی کیونکہ ایکسائز کی جانب سے تاحال کمپنی کو سمارٹ کارڈز کی رقم کی ادائیگی نہیں کی جاسکی جس کی بنیادی وجہ جتنے پیسے سمارٹ کارڈ کے وصول کیے جارہے ہیں وہ خزانے کے کس ہیڈ میں بھجوانے ہیں اس کا فیصلہ بھی نہیں ہوسکا۔

ڈی جی ایکسائز کی جانب سے اس کے فیصلے کیلئے سمری سیکرٹری ایکسائز کو بھجوائی ہے جس پر تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو سمارٹ کارڈ کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں