لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ’’جنون عشق‘‘ کا پریمیئر جاری

2 Apr, 2019 | 12:44 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ’’ جنون عشق‘‘ کی تعارفی تقریب فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کی گئی، فلم کی کاسٹ سمیت ہدایتکار سید نور، چیئرمین فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن چوہدری اعجاز کامران، اداکار عرفان کھوسٹ اور فلم انڈسٹری کے تکنیک کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق فلمساز اصغر علی کی نئی فلم ’’ جنون عشق‘‘ کی تعارفی تقریب کا انعقاد فلیٹیز ہوٹل میں ہوا، تقریب میں ہدایتکار سیدنور، پرویز کلیم، ناصر ادیب، عرفان کھوسٹ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت فلم کی کاسٹ اداکار راشد محمود، شاہد، عدنان خان، عامر قریشی، ماہی علی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلم کا ٹریلر اور گانے دکھائے گئے جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔

فلم کے حوالے سے ہدایتکار سید نور سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ فلم کے ہدایتکار نسیم حیدر شاہ ہیں۔

فلم 12 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جسے شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سو سے زائد سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں