محمدعلی میاں کی حمزہ شہباز سے ملاقات،تاجربرادری کے مسائل پرتبادلہ خیال

2 Apr, 2018 | 10:45 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شہزاد خان ابدالی:مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد علی میاں کی مرکزی لیگی قائد حمزہ شہباز شریف سے ملاقات، شہر کی تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تاجر مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں حکومت تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

صدر مسلم لیگ ن تاجرونگ پنجاب اور مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں نے لیگی قائد میاں حمزہ شہباز شریف کو تاجر برادری کے تجاوزات،ٹریفک جام، پارکنگ اور ٹیکسز کے مسائل سے آگاہ کیا۔ محمد علی میاں نے کہا کہ تاجر برادری پارکنگ کے حوالے سے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے بغیر پارکنگ مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ لیگی قائد میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تاجر مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں حکومت تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں