محکمہ ایکسائز فرید کورٹ ہاوس میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی

2 Apr, 2018 | 08:31 PM

رانا جبران
Read more!

علی ساہی: فریدکورٹ ہاوس میں ایل ای ڈی 18 کے پرکشش نمبروں کی نیلامی، سب سے مہنگا ایک نمبر3 لاکھ میں فروخت ہوا۔ جبکہ 786 کو قیمت زیادہ ہونے پرکوئی خریدارنہیں ملا۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق فریدکورٹ ہاؤس میں گاڑیوں کےپرکشش نمبروں کی نیلامی کا اہتمام کیاگیا۔ ایل ای ڈی 18کےنمبروں کی نیلامی ای ٹی اومحمدعلی نویداورانسپکٹرعون محمد کی نگرانی میں ہوئی۔ سب سےمہنگاایک نمبرتین لاکھ روپے میں ملک سرفرازکوفروخت ہوا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: 10 ارب واپس کرو، پنجاب حکومت کے دروازے پر دستک

علاوہ ازین 8 نمبر2 لاکھ30 ہزارروپے میں ہدایت ڈیٹرجنٹ نے خریدا۔ چار نمبرفرخ خالد نےایک لاکھ5 ہزارمیں جبکہ نونمبرفیضان الہیٰ نےایک لاکھ روپےسےاپنےنام کیا. دوسری جانب 12 نمبرافتخارشاہ نے94ہزار روپے میں خریدا۔ چودہ نمبر 75ہزارروپے میں فاطمہ نےخریدا۔ ای ٹی اومحمدعلی نوید کا کہنا ہے کہ پرکشش نمبروں کی نیلامی کا عمل صبح گیارہ بجے سے شام6 بجےتک دودن تک جاری رہےگا۔

مزیدخبریں