عثمان خان: آل پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کا رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کے خلاف بابوصابو انٹرچینج پر دھرنہ، احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم، مسافر رل گئے۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق شہرلاہور میں ایک اور احتجاج، اس بار میدان لگایا آل پاکستان منی مزدا ایسوسیشن نے اپنے مطالبات کے حق میں بابوصابو انٹرچینج کے اطراف میں مزدا گاڑیاں کھڑی کر کے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ رنگ روڈ پر ایک سال کے اندر جو ٹول ٹیکس 35 روپے سے 210 روپے تک بڑھا دیا گیا اس کو کم کیا جائے۔ دوسری جانب احتجاج کے باعث بابوصابو کو آنے والے راستوں پر ٹریفک کا شدید دباو رہا۔ شہری گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک میں خوار ہوتے رہے۔ جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
شہریوں کو شدید عزیت اور پریشانی میں مبتلا کر کے منی مزدا ایسوسیشن کے مظاہرین گانے لگا کر ڈانس کرتے رہے۔ جبکہ خواتین بچے بزرگ شہری سخت گرمی میں پیدل سفر کرتے رہے۔آل پاکستان منی مزدہ ایسوسی ایشن کے وفد نے کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید، ایس ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر سے مذاکرت بھی کئیے جو ناکام رہیں۔ جس کے بعد مظاہرین نے موٹروے کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
مزید دیکھیں: