چیئرمین شیخ زاید ہسپتال کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

2 Apr, 2018 | 06:55 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک اشرف:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے چیئرمین شیخ زاید ہسپتال ڈاکٹرفرید احمد خان کی تعیناتی اورتوسیع پرازخودنوٹس لے لیا،چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری صحت، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیئرمین شیخ زایدہسپتال ڈاکٹرفرید کو چار اپریل کوطلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرمزمل طاہر اورڈاکٹرناصرالدین جنرل سیکرٹری الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی درخواست پرازخوش نوٹس لیا۔ چیف جسٹس پاکستان کےنام بھجوائی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ چیئرمین شیخ زیدہسپتال ڈاکٹرفرید احمد خان کی تعیناتی میرٹ کے برعکس اور سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

 درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرپروفیسر ڈاکٹرفرید احمدخان کو جونیئر ہونے کے باوجود گریڈ بائیس دیا گیا، درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹرفرید احمد خان کو میرٹ کےبرعکس دس اپریل دوہزارپندرہ کو نو اپریل دوہزاراٹھارہ تک کے لیے تعینات کیا گیا، تعیناتی ختم ہونے سے قبل ہی اس میں توسیع کر دی گئی۔

مزیدخبریں