مہنگائی آسمانوں پر، مگرگندم کی قیمت ٹس سے مس نہ ہوئی

2 Apr, 2018 | 05:57 PM

رانا جبران

قیصرکھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے گندم کی خریداری کے حوالے سے محکمہ فوڈ کے انتظامات کو چیک کیا اور ایک ایک دانہ گندم خریدنے کی ہدایت کی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں گندم کی خریداری پراجلاس ہوا۔ سیکرٹری فوڈ شوکت علی، ڈائریکٹر فوڈ آصف بلال لودھی سمیت محکمہ زراعت کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں گندم کی خریداری کی قیمت 1300 روپے فی من رکھنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ گندم کی خریداری کے حوالے سے محکمہ مال، محکمہ زراعت، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر پیشرفت کو چیک کیا گیا۔

 چیف سیکرٹری نے گندم خریداری مراکز شفاف طریقے سے بنانے اور کرپشن فری بنانے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ آصف بلال لودھی کو گندم کی خریداری کے حوالے سے سو فیصد میرٹ اپنانے اور کسانوں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔  

مزیدخبریں