10 ارب واپس کرو، پنجاب حکومت کے دروازے پر دستک

2 Apr, 2018 | 05:34 PM

رانا جبران
Read more!

قیصر کھکوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور اورنج ٹرین پراجیکٹ کیلئے دیئے گئے 10 ارب روپے کے قر ض کی فوری واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ قرض کی واپسی کیلئے اورنج لائن ٹرین اتھا ر ٹی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اورنج ٹرین منصوبہ اتھارٹی کو 2015 اور 2016-2017 میں بالترتیب پانچ پانچ ارب روپے بطور قرض جاری کیا گیا تھا تاکہ چین سے قرض ملنے میں تاخیر کی صورت اورنج ٹرین کا تعمیراتی کام نہ رکے۔

محکمہ خزانہ نے قرض ایمرجنسی کی صورت میں دیا تھا، جو کہ اب واپس مانگا جا رہا ہے۔ لیکن اورنج ٹرین اتھا رٹی کی جانب سے قرض کی واپسی میں تاخیری حربے استعمال کئے جا ر ہے ہیں۔

مزیدخبریں