ماڈل مہرین سید پنجاب ریونیواتھارٹی کی "برینڈ ایمبیسیڈر"نامزد ہوگئیں

2 Apr, 2018 | 05:02 PM

احمد علی کیف

رضوان نقوی: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے معروف ماڈل مہرین سید کو "برینڈ ایمبیسیڈر"نامزد کردیا،پی آراے ہیڈ کوارٹر آمد پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نےمہرین سیدکا استقبال کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔        

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل مہرین سید ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے پنجاب ریونیواتھارٹی کی "برینڈ ایمبیسیڈر"نامزد ہوگئی ۔مہرین سید نے جی او آرون میں پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پرچیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی ڈاکٹرراحیل احمد،ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹر امان انورقدوائی،ڈائریکٹر کمیونیکیشن ردا قاسم نے مہرین سید کا استقبال کیا۔ مہرین سید کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلچرکوپروان چڑھائے بغیر معاشرے میں خوشحالی کے خواب کو شرمندہ ء تعبیرنہیں کیا جاسکتا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے 10 اپریل کو ٹیکس ڈے منائے گی۔ مہرین سید کا کہنا تھا کہ پنجاب ریونیواتھارٹی نےبہت کم وقت میں عوام کااعتمادحاصل کیاہے۔

مزیدخبریں