نادیہ مرزا: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہر کی اہم شاہراؤں پر لگائے گئے آگاہی سٹیمرز اور فلیکسسز کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے اتار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران تحریک انصاف کے ممبرشپ کیمپس کا افتتاح کیا۔ ممبر شپ مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے شہر بھر کی اہم شاہراوں پر آگاہی سٹریمرز اور بینرز بھی لگائے گئے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:ٹریفک وارڈنز نے بچھڑوں کو ملوا دیا
پی ٹی آئی کی کامیاب مہم کے اختتام پر ضلع انتظامیہ کے ملازمین نے شہر بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام بینرز ، سٹیمرز اور جھنڈے اتار دیئے۔ ضلعی انتظامیہ نے جیل روڈ ، مین بلیوارڈ گلبرگ ، فیروزپورروڈ، ٹھوکرنیاز بیگ ، اکبر چوک ، صدربازار سمیت دیگر شاہراؤں سے سٹیمرز،بینرز اور جھنڈے اتارے دئیے۔