رمل دلدار: گھر والوں سے بچھڑنے والی بولنے سننے اور سمجھنے سے محروم 7 سالہ بچی ٹریفک وارڈنز کی کوششوں سے اپنے گھر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوریگا سنٹر گلبرگ کے قریب ٹریفک وارڈنز کو ملنے والی 7 سالہ بچی اپنے گھر والوں کو مل گئی۔ ٹریفک وارڈن عمران اور زاہد نے بتایا کہ بچی سننے اور سمجھنے کی صلاحیت سے قاصر ہے اور اس کی تحریری اطلاع تھانہ گلبرگ میں جمع کرائی گئی ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
واضح رہے کہ کچھ ہی گھنٹے بعد ٹریفک وارڈنز اور پولیس کی کوششوں سے بچی کے چچا اسے لینے تھانہ گلبرگ پہنچ گئے۔انہوں نے بتایاکہ بچی کا نام مریم ہے اوروہ ذہنی معذورہے۔کھیلتے ہوئے گھرسے نکلی جس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔