پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آگئی

2 Apr, 2018 | 02:49 PM

احمد علی کیف

عمران یونس: صاف ستھری معیاری برف کی فراہمی کے لیے اقدامات،فوڈ اتھارٹی نے آلودہ پانی ، زنگ آلود برتن استعمال کر نے پر 17برف خانے سیل ،99 کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق برف خانوں کے مالکان کو 31 مارچ تک اقدامات کا حکم دیا تھا ۔ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی فوڈ عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں128 برف خانوں کی چیکنگ کی۔

 معائنہ کے بعد آلودہ پانی ، زنگ آلود برتن استعمال کر نے پر لاہور ڈویژن میں 4،گوجرانوالہ میں 2، ملتان اور ڈی جی خان میں 2،2برف خانے سیل کیئے گئے۔ فیصل آباد میں 3، سرگودھا اور راولپنڈی میں بھی 2،2برف خانے سیل کیے گئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:چڑیا گھر میں پولیو کیمپ کا اہتمام 

 واضح رہے کہ متعلقہ برف خانوں میں برف کی تیاری میں آلودہ پانی اور زنگ آلود برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ جو ہیضہ، ڈائیریا اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔برف خانوں کو مزدوروں کے میڈیکل کروانے کے نوٹسز بھی جاری کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لاہور شہر میں پھرسے ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے 

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق گرمیوں میں برف عام آدمی کی خوراک کا لازمی جزو بن جاتی ہے۔

مزیدخبریں