ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس ہربنس پورہ دفتر پر تالے لگا دیئےگئے

سوئی ناردرن گیس ہربنس پورہ دفتر پر تالے لگا دیئےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی ہربنس پورہ دفتر میں ایک بار پھر افسران کو تشدد کا نشانہ بنانےپر ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی، سیاسی مداخلت ختم کرنے کے لئے ہربنس پورہ دفتر کو تاحکم ثانی بند کر کے دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔   

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی ہربنس پورہ دفتر میں ایک بار پھر افسران کو تشدد کا نشانہ بنانےپر ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔ سب آفس صارفین کے مسائل کے حل کیلئے قائم کیا گیا تھا۔تاہم چند روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے سینئر سیلز آفیسر نوید قریشی کو دفتر سے نکلنے کے بعد نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور گاڑی کی ونڈ سکرین اور شیشے اینٹیں مار کر توڑ دیئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ڈپٹی کمشنرز کو بااختیار بنانے کیلئے چیف سیکرٹری کا شاندار اقدام 

 دوسری جانب تشدد پر احتجاج کرتے ہوئے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی جو چوتھے روز بھی جاری رہی۔ایک سال قبل بھی ہربنس پورہ دفتر کے انچارج فراز ندیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیا گیا کہ ہربنس پورہ دفتر کو مغل پورہ منتقل کیا جائے۔ عمارت کی تلاش شروع کر دی گئی۔ ہڑتال کے سبب صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔