غلطی کرنے پر چالان نہیں،تھپڑ پڑیں گے،وارڈنز اورڈولفن پولیس کا نیا طور طریقہ

2 Apr, 2018 | 01:36 PM

احمد علی کیف

علی ساہی: جیل روڈ پر ٹریفک وارڈنز اورڈولفن پولیس کابزرگ شہری پر شدید تشدد،چہرے پر تھپڑوں کی بارش،بزرگ شہری کے کپڑے بھی پھاڑدیے۔

تفصیلات کے مطابق جیل روڈپر55 سالہ بزرگ شہری کویوٹرن میں غلط سائیڈ سے آنے پر ٹریفک وارڈن نے چالان کرنے کی بجائے تلخ کلامی پرتھپڑوں کی بارش کر دی لیکن بات یہاں ختم نہ ہوئی بلکہ ٹریفک وارڈنز کو مارتے دیکھ کرڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بھی بغیروجہ پوچھے شہری کو مارنا شروع کردیا۔

 بزرگ شہری سانس کے مرض میں مبتلا ہےاور سروسز اسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروا کر واپس آ رہا تھا۔ جبکہ آئی جی پنجاب نے سی سی پی اولاہورسے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی اورذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی ضرور پرھیں:تین معصوم بچوں کو قتل کرنے والی سنگدل ماں کا نیا بیان سامنے آگیا 

 واضح رہے کہ ٹریفک وارڈنزکی عدم برداشت کی وجہ روزانہ لڑائی جھگڑے کے واقعات سامنے آتے ہیں لیکن ان کو کوئی سمجھانے والا نہیں۔ افسران بھی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے معمولی کاروائی کرکے دوبارہ ڈیوٹی پربحال کردیتے ہیں۔

مزیدخبریں