گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کشتی مقابلوں کا انعقاد

2 Apr, 2018 | 12:15 AM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم:گبھرو لاہور دے، گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے کشتی مقابلوں کا انعقاد، شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کھوئی والااکھاڑا میں سجا رنگا رنگ کشتی کا میلہ، اور پہلوانوں نے کی بھرپور زور آزمائی۔پہلوانوں کو داد دینے کے لیے عابد پہلوان برادرز، جھارا پہلوان، شیر پنجاب جمی پہلوان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم عدنان ظہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، زیشان الحسن، محمد جہانگیر، محمد عماد، ایرانی کونصلیٹ باقر کشانی اور غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔

کشتی مقابلوں میں 50 سے زائد پہلوانوں نے شرکت کی جس میں بچوں نے بھی کشتی کے جوہر دکھائےاس موقع پر طارق پہلوان سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ اندرون لاہور میں پہلوانی ایک پرانی روایت ہے، اکھاڑے ایک بار پھر سے آباد ہو گئے ہیں۔مقابلوں کے اختتام پر پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیش انعامات بھی تقیسم کیے گئے۔پہلوانی پنجاب کی پہچان ہے، ایسے کھیلوںکو فروغ دینے کے لیے والڈ سٹی کی جانب سے کشتی مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں