ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے احسن ایاز نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر کولی ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے احسن ایاز نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر کولی ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے احسن ایاز  نے امریکا  میں ہونے والے اسکواش ٹورنامنٹ کے فائینل میں بھارت کے یاش بھارگوا کو  شکست دے کر کولی ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ 

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے کولی ول اوپن اسکواش میں تھرڈ سیڈ احسن نے بھارتی حریف یاش کو 3۔1سے شکست دی۔  احسن نے  پہلا گیم جیتا جس کے بعد یاش بھارگوا نے کم بیک کیا لیکن  پھر  تیسرا  اور  چوتھا گیم پاکستانی پلیئر نے جیت کر اپنے کیریئر میں ایک اور ٹرافی کا اضافہ کیا۔

احسن کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ چھ، آٹھ ۔گیارہ، گیارہ ۔ تین اور گیارہ ۔ آٹھ رہا ۔

اس سے قبل احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے  یئی زیان  جبکہ دوسرے راؤنڈ میں آئرلینڈ کے ڈینس گلوسکی کو شکست دی تھی ۔ یہ اس سال احسن ایاز کا پانچواں ٹائٹل ہے۔

واضح رہے کہ  کولی ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالر تھی۔