شمالی چھاؤنی میں واردات کا شکار ہونیوالا جرمن سیاح بھارت روانہ

1 Sep, 2024 | 10:36 PM

ویب ڈیسک :  شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں واردات کا شکار ہونے والا جرمن سیاح بھارت روانہ ہو گیا ۔

 پولیس کے جانب سے جرمن سیاح 27 سالہ برگ فلورائن کو بحفاظت ائیر پورٹ پہنچایا گیا ۔  جرمن سیاح نے بھارت روانگی کے وقت بھی لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ جرمن شہری برگ فلورائن کے ساتھ گزشتہ ماہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ۔ تاہم پولیس نے واردات میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا تھا۔

مزیدخبریں