ویب ڈیسک : شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں واردات کا شکار ہونے والا جرمن سیاح بھارت روانہ ہو گیا ۔
پولیس کے جانب سے جرمن سیاح 27 سالہ برگ فلورائن کو بحفاظت ائیر پورٹ پہنچایا گیا ۔ جرمن سیاح نے بھارت روانگی کے وقت بھی لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔
واضح رہے کہ جرمن شہری برگ فلورائن کے ساتھ گزشتہ ماہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ۔ تاہم پولیس نے واردات میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا تھا۔