حسن علی : پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا پنجاب میں پاور شیئرنگ پر اجلاس کل ہو گا یا نہیں؟
پیپلز پارٹی کو اجلاس بارے ن لیگ کی جانب سے تاحال کنفرم نہ کیا گیا، کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس سوموار کو گورنر ہاؤس میں طے شدہ ہے، گورنر ہاؤس میں تیاریاں مکمل ہوگئیں مگر اجلاس کے انعقاد بارے واضح نہ ہو سکا،۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کیساتھ پیپلز پارٹی اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد چاہتی ہے، دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گزشتہ اجلاس بے نتیجہ رہا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ مہنگائی میں کمی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا جائے،
راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی پیپلزپارٹی کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،ندیم افضل چن بھی پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں شامل ہیں ۔اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب ن لیگ کی کمیٹی کا حصہ ہیں