بارشوں کا نیاسلسلہ، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا

1 Sep, 2024 | 08:49 PM

عیسیٰ ترین:  محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیاسلسلہ 2 ستمبر  سے 4 ستمبر  تک جاری رہے گا ۔ 

 محکمہ پی ڈی ایم اے  کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق کوئٹہ کے اضلاح ژوب، سبی،ہرنائی،زیارت اور کوہلو میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے، بارکھان لورالائی، شیرانی، دکی ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ،خضدار،قلات،سوراب اور نصیرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے، اسکے علاوہ جھل مگسی،اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، آواران،کچھی، حب اور لسبیلا میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے ۔ 

 پی ڈی ایم اے  کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ 

مزیدخبریں