عیسیٰ ترین: محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیاسلسلہ 2 ستمبر سے 4 ستمبر تک جاری رہے گا ۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق کوئٹہ کے اضلاح ژوب، سبی،ہرنائی،زیارت اور کوہلو میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے، بارکھان لورالائی، شیرانی، دکی ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ،خضدار،قلات،سوراب اور نصیرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے، اسکے علاوہ جھل مگسی،اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، آواران،کچھی، حب اور لسبیلا میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔