ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ اپارٹمنٹ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی تین زندگیاں نگل گئی ۔
پولیس کے مطابق دو گھنٹے مسلسل آپریشن کے بعد دونوں بچوں اور نوجوان کی لاشیں نکال لی گئی، تینوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ایک بچے کی عمر 8 سال جبکہ دوسرے کی عمر 12 سال ہے، بچوں کی شناخت بدر اور طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی بدر اور طلحہ کھیلتے ہوئے گہرے کنویں میں جا گرے تھے، بچوں کو بچانے کے لیے نوجوان نے ہمت کی ، لیکن وہ بھی جانبر نہ ہوسکا ، متوفی نوجوان علاقے کا پلمبر تھا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجہ سے آپریشن میں دشواری کا سامنا رہا ۔
واضح رہے کہ واقعہ فوارہ چوک کے قریب پیش آیا، جس کنویں میں بچے گرے اس کی گہرائی 100فٹ ہے۔