ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں  فروشی کا خاتمہ نہ ہوسکا، دودھ ، دہی ، روٹی  مہنگے داموں فروخت 

گراں  فروشی کا خاتمہ نہ ہوسکا، دودھ ، دہی ، روٹی  مہنگے داموں فروخت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سْٹی  42:ؒگراں  فروشی کا خاتمہ نہ ہوسکا، دودھ ، دہی ، روٹی  مہنگے داموں فروخت  ہو رہی ہے ۔ 

ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں بھی گراں فروشی کا مستقل خاتمہ نہ کر سکی۔ سمن آباد سمیت بیشتر علاقوں میں اشیا خورونوش مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔ 

دودھ، دہی ، نان روٹی اضافی قیمت پر فروخت جاری ہے ۔ دودھ کی قیمت 160 مقرر 200 تک میں فروخت جاری ہے ۔ دہی 180 کے بجائے 220 تک میں فروخت ہونے لگا ہے ۔ نان بیشتر تندوروں پر 25 کی بجائے 30 روپے  جبکہ روٹی 14 کی بجائے 15 سے 16 روپے میں فروخت  ہو رہی ہے ۔