وقاص عظیم : ایف بی آر نے جولائی اور اگست میں 1456 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا
ایف بی آر کی جانب سےکہا گیا کہ ایف بی آر نے مالی سال کے دو ماہ میں 132 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے ۔ایف بی آر نے جولائی اور اگست میں مجموعی طور پر 1588 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ۔دو ماہ میں 616 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کیا ۔اس دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 572 اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 96 ارب روپے جمع کیے گئے۔دو ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 172 ارب روپے جمع کیے گئے۔ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کر لے گا