بجلی کے بلوں میں ریلیف، خیرات نہیں حق چاہیے ، حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی  

1 Sep, 2024 | 06:07 PM

ویب ڈیسک:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب ہوئی ۔ جس میں حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر بچہ تعلیم کے ذریعے آگے بڑھے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔  مگر افسوس   ہر تعلیمی ادارےمیں منشیات بک رہی ہے ۔ سٹوڈنٹس کےجسم میں زہر انڈیلا جا رہا ہے ۔

 امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات ایسے افراد نے  خراب کیے ہیں جو پڑھے لکھے تو ہیں مگر ان میں شعور نہیں ۔ ہمیں اپنی طرز سیاست بدلنا ہو گی، بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں پر بھاری بھرکم ٹیکس منظور نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر دور میں آئی پی پیز لگی ہیں، 100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150 میگاواٹ دکھایا گیا ہے ۔  قوم پرستی کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے، جماعت اسلامی اس تقسیم کو ختم کرنا چاہتی ہے،

مزیدخبریں