ویب ڈیسک : نائیجیریا کی 28 ریاستوں میں میں خوفناک سیلابی صورت حال کے باعث 200 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی 36 ریاستوں میں سے 28 ریاستوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، سیلاب کے باعث ناقص انفرا اسٹرکچر اور خستہ حال ڈیموں کی وجہ سے 185 افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے۔ بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایجنسی نے بتایا کہ سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں جس کے سبب سخت متاثرہ شمالی علاقے میں خوراک کی قلت کا مزید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سیلاب مزید بدتر ہو سکتا ہے کیونکہ سیلاب کا پانی وسطی اور جنوبی ریاستوں کی جانب نیچے کی طرف بہہ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال نائیجیریا کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی گائیڈلائنز پر عمل درآمد نہ کرنا اور ناقص انفرا اسٹرکچر ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دہائی میں آنے والا بدترین سیلاب 2022 میں آیا تھا جس کے نتیجے میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے تھے۔