عابد چوہدری : ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم میں خرابی ہوگئی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں لرنر، رینول و فریشن لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس کا اجرا رک گیا
ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم ٹیکنکل خرابی کے باعث ایک بارپھر جواب دے گیا، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں لائسنس کا اجرا رک گیا،
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق پی آئی ٹی بی کی ٹیم ٹیکنیکل ایشو اور اپ گریڈیشن پر کام کررہی ہے البتہ سسٹم میں خرابی کے باعث لرنر پرمٹ، رینول و فریشن لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہوسکیں گے۔